ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

طالبات کی نازیبا ویڈیوز! جوہر ٹاؤن سے میاں بیوی سمیت 7 ملزمان گرفتار

02 جون, 2024 20:38

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں کیمروں کے ذریعے طالبات کی ویڈیو بنائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہاسٹل میں مقیم طالبہ کے چچا کی شکایت پر تھانہ جوہر میں ہوسٹل کے مالک میاں سلیم اور اس کی اہلیہ فوزیہ سلیم سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل کے ملازمین موبائل کیمروں سے روش روم کی ویڈیوز بنانے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان کے موبائل ضبط کرکے فارنزک کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں۔
مقدمے میں میاں سلیم، اہلیہ فوزیہ سلیم، صغیر ،محمد زبیر، عرفان اور علی حسن کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہاسٹل کے مالک میاں اسلم کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرائیور نے واش روم سے لڑکیوں کی ویڈیوز بنائیں اور انھوں نے ملزم کو خود گرفتار کرایا تھا۔

ہاسٹل میں پنجاب کے مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں جن کے والدین تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top