منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

غزہ کے قصاب نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلائیں گے:ترک صدر

05 دسمبر, 2023 12:07

 

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں،جس پر ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ کے قصاب نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلائیں گے۔

طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو یوگوسلاد کے سابق صدر میلوسیوچ کی طرح نسل کشی کررہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، غزہ کا دفاع اس وقت اسلام کے دفاع کے مترادف ہے۔

 

 

دوسری جانب کیوبا اور ایران کے صدور کی تہران میں ملاقات ہوئی جس میں کیوبا کے صدر نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی۔

انہوں نے فوری جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے شرائط کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا، واضح رہےکیوبا بھی1962 سے ایران کی طرح امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچا کر دم لیں گے: ترک صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top