اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بجٹ 2024-25: ترقیاتی منصوبوں اور خلائی مشن کیلئے سپارکو کا فنڈ بڑھانے کا فیصلہ

31 مئی, 2024 12:35

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیےمعاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے۔

نئے مالی سال میں مہنگائی کا ہدف 12 فیصد، زرعی شعبے کا ہدف 2 فیصد اور صنعتی شعبے کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال سرمایہ کاری کا ہدف جی ڈی پی کا 14.2 فیصد، نیشنل سیونگ کا ہدف 13.3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کے علاوہ  نئے سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ 1220ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 413 ارب روپے، پاور سیکٹر کے لیے 215 ارب اور این ایچ اے کے لیے 92 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی۔

سپارکو کے لیے 65 ارب 50 کروڑ، ریلویزکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 31 ارب 90 کروڑ، وزارت منصوبہ بندی کے لیے 28 ارب اور ہاؤسنگ کےمنصوبوں کے لیے 25 ارب 90 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھنے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایٹمی توانائی کمیشن کے لیے 25 ارب 30 کروڑ، ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 21 ارب م ریونیو ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 18 ارب روپے اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے 15 ارب 67 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top