منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فجر کی نماز ادا نہ کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

17 اگست, 2024 20:31

خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک شخص نے اپنی بہن کو فجر کی نماز ادا کرنے کیلئے نہ اٹھنے پر قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والد میوا گل نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی جس میں کہا گیا کہ ان کے بیٹے حمزہ نے اپنی بہن اسماء کو صبح کی نماز کے لیے جگایا، جس سے جھگڑا ہوا۔

ملزم حمزہ نے غصے میں آکر بہن اسماء کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

والد نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے وقت وہ اور خاندان کے دیگر افراد اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی جبکہ پستول برآمد کرکے مشتبہ شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس سے قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے والد کو فجر کی نماز پڑھنے کے لیے نہ اٹھنے پر قتل کردیا تھا۔

یہ واقعہ شہر کے علاقے چشتیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی شہباز نے مبینہ طور پر اپنے 50 سالہ والد مبشر رضا کو اینٹ کے وار کر کے قتل کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top