ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا، حملے کی تحقیقات بند

07 مئی, 2024 13:28

 ایسڈ اٹیک کا ڈرامہ بھی ایک فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوا۔ شواہد نہ ملنے پر برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر حملے کی تحقیقات بند کر دیں۔

برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ سابق مشیر شہزاد اکبر کے خود پر حملے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہزاد اکبر کے خود پر حملے کے دعوؤں کے حوالے سے برطانوی پولیس کو کوئی ثبوت نہ مل سکا۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس میں گندم اسکینڈل کا آج جائزہ لیا جائے گا

پولیس نے 6 ماہ تک شہزاد اکبر پر حملے کے حوالے تحقیقات کرنے کے بعد ہاتھ اٹھالئے۔ شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کی ہر طرف کیمرے موجود ہیں۔ پولیس کو کئی گھنٹوں کی فوٹج دیکھنے کے باوجود کوئی مشتبہ شخص نظر نہ آیا۔

نا کوئی آیا، نا کوئی گیا: کس کو پکڑیں؟ کس سے تفتیش کریں؟ شہزاد اکبر کے بتائے گئے وقت کے آگے اور پیچھے کی فوٹیج میں کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ کوئی شہزاد اکبر کے گھر کی طرف گیا ہو۔

ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے شہزاد اکبر کو تین ہفتہ قبل ہی کسی بھی مشتبہ شخص کی عدم موجودگی کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا۔ شہزاد اکبر نے پولیس کی طرف سے ٹکا سا جواب ملنے پر الزام آئی ایس آئی اور حکومت پاکستان پر دھر دیا۔

ذرائع کے مطابق محض شک اور ذاتی گواہی کی بنیاد پر شہزاد اکبر حکومت پاکستان کے خلاف برطانیہ میں کارروائی نہیں کرسکتے۔ پولیس بھی شہزاد اکبر پر حملے کے حوالے سے پریشان ہے کہ وہ کون سا تیزاب ہے جو چہرے پر پھینکنے پر صرف عینک کے شیشہ کو لگا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق بھی تیزاب ہوتا تو چہرہ جھلس سکتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top