اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

برطانیہ اور جرمنی نے روسی فوجی طیاروں کو پرواز کرنے سے روک دیا

16 مارچ, 2023 12:02

نیٹو اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، پہلی مرتبہ برطانیہ اور جرمنی نے مشترکہ طور پر دو روسی طیاروں کو نیٹو کی فضائی حدود میں پرواز کرنے سے روک دیا۔

امریکی ٹی وی فاکس نیوز کے مطابق روس کا ایندھن لے جانے والا طیارہ میڈاس 79 ٹو اور ایک ملٹری ٹرانسپورٹ کا طیارہ اینٹونوو 148 ایسٹونیا کے حکام سے رابطہ کیے بغیر نیٹو کی فضائی حدود تک پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی شخص کا دوران پرواز عملے پر حملہ، ہنگامی خارجی دروازہ کھول دیا، ملزم گرفتار

طیاروں کی نشاندہی ہوتے ہی برطانیہ اور جرمنی کے لڑاکا طیاروں نے ان دو روسی طیاروں کو روک لیا، جو ایسٹونیا کے قریب پرواز کر رہے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ اور جرمنی نے نیٹو معاہدے کے ایک حصے کے طور پر مشترکہ فضائی مداخلت کی ہے۔

برطانیہ کی مسلح افواج کے سیکریٹری جیمز ہیپی نے جاری بیان میں کہا کہ نیٹو ہماری اجتماعی سلامتی کی بنیاد ہے، بالٹکس میں برطانیہ اور جرمنی کی تعیناتی ہماری مشترکہ طاقت کا مظہر اور نیٹو کی سرحدوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے کو چیلنج کرنے کے ہمارے اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ دو روسی جیٹ طیاروں نے بحیرہ اسود میں امریکی ڈرون کو مار گرایا، جس کی روس نے تردید کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top