جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

دماغ میں چپ لگوانے والا مریض دماغ سے ماؤس چلانے میں کامیاب

21 فروری, 2024 11:08

نیورالنک کمپنی کی جانب سے دماغ میں چپ لگوانے والا مریض دماغ سے کمپیوٹر ماؤس چلا کر کمپیوٹر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

نیوارلنک کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا انسان جس کے دماغ میں کمپنی نے چپ لگائی ہے بلکل صحتیاب ہے اور اپنے دماغ سے کمپیوٹر با آسانی کنٹرول کر سکتا ہے۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسپیس ایونٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا ’مریض اعصابی اثرات کے ساتھ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا ہے اور اب وہ صرف سوچتے ہوئے بھی اسکرین پر ماؤس کو ہلاسکتا ہے‘۔

ایلون مسک نے بتایا کہ نیورالنک اب مریض کے لیے کلک کرنے کو ممکن بنانے پر کام کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس انسانوں پر آزمائش کی منظوری ملنے کے بعد نیورالنک نے گزشتہ ماہ ایک شخص کے دماغ میں ’ٹیلی پیتھی‘ چپ کامیابی کے ساتھ نصب کی تھی۔

ایلون مسک کی کمپنی کی جانب سے کی گئی اس آزمائش کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہوئے تھے اور سب ہی اس کا نتیجہ دیکھنے کے منتظر تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top