ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نشے میں ڈرائیونگ؛ ممبئی پولیس نے روینہ ٹنڈن کو کلین چٹ دیدی

07 جون, 2024 20:42

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمے پر پولیس نے کلئیر کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ باندرا روڈ پر پیش آئے واقعہ میں اداکارہ کی طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا۔

گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ روینہ ٹنڈن اور ان کا ڈرائیور نشہ کرکے گاڑی چلا رہا تھا، اداکارہ کے ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی ریورس کرنے کی کوشش تو وہاں سے گزرنے والی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچی۔

مزید پڑھیں: نشے کی حالت میں گاڑی چلانا؟ روینہ ٹنڈن پر مشتعل افراد کا حملہ

روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور کا اس گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا تھا، جس پر اداکارہ نے پولیس کا کال کردی تھی، تاہم دوسری گاڑی میں سوار ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے ڈرائیور پر گاڑی میں موجود خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مخالف فریق نے روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام بھی عائد کیا تھا لیکن کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ کے نشے کے الزام میں تشدد اور ہراسانی کی ویڈیو پر روینہ ٹنڈن کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top