اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کنگنا رناوت کو خاتون کانسٹیبل نے ائیرپورٹ پر تھپڑ جڑدیا

06 جون, 2024 19:18

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارٹی کے ٹکٹ سے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائیرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار نے اداکار کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت دہلی جانے سے پہلے ایئرپورٹ پر تلاشی کے لیے رکیں جہاں سی آئی ایس ایف کی لیڈی کانسٹیبل نے ان کی تلاشی لی، بعدازاں انہیں تھپڑ مار دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت الیکشن؛ کنگنا، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی کو برتری، سمرتی کو شکست

رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے پنجاب کی خواتین کے بارے میں غلط بیان دیا کہ وہ پیسے کیلئے کسانوں کے ایجی ٹیشن میں حصہ لیتی ہیں۔

دوسری جانب خاتون کانسٹیبل اور اداکارہ کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بعد سی آئی ایس ایف کے سینئیر افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جو واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top