جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

غزہ میں 130 شہداء کی مزید لاشیں برآمد، مجموعی تعداد 180 ہوگئی

22 اپریل, 2024 10:58

غزہ کے شہر خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

غزہ کے شہر  خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ میں کل فلسطینی سول ڈیفنس نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس سے ابتدائی طور پر 50 شہدا کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور مزید لاشوں کی تلاش جاری تھی۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے نکل جانے کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں نکالی گئی ہیں جس کےبعد شہدا کی مجموعی تعداد 180 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے ایک ہی ہفتے میں دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں، دونوں اجتماعی قبروں سے 39 افراد کی لاشیں ملی تھیں جب کہ ان میں سے 30 لاشیں ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ تھیں۔

گزشتہ روز فلسطینی سول ڈیفنس انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس گورنریٹ میں ان کی ٹیموں نے ناصر اسپتال میں قابض افواج کے ہاتھوں شہید اور دفن کیے گئے 50 غزہ کے باشندوں کی لاشیں برآمد کی تھیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ریسکیو ٹیمیں آنے والے دنوں میں باقی شہداء کی تلاش کا کام جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ یہ لاشیں سات اپریل کو اسرائیلی فوجیوں کے علاقے سے انخلاء کے بعد برآمد ہوئی تھیں، کئی ماہ کی مسلسل اسرائیلی بمباری اور شدید لڑائی کے بعد شہر کے بیشتر علاقے اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,049 فلسطینی شہید اور 76,901 زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top