جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کراچی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

30 اپریل, 2024 11:54

کراچی کے علاقے نیو چالی پر واقع دکان میں دھماکا ہوا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا نیو چالی میں واقع جنریٹر کی ایک دکان میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد دکان کی عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں بھی آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جب کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top