جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

کمبوڈیا کے فوجی اڈے پر دھماکا، 20 اہلکار ہلاک

28 اپریل, 2024 11:32

کمبوڈیا میں فوجی اڈے میں دھماکے سے بیس فوجی ہلاک ہوگئے۔

کمبوڈیئن وزیراعظم ہن منیٹ نے جاری بیان میں فوجی اڈے پر دھماکے میں 20 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ہن منیٹ کے مطابق دارالحکومت کے مغرب میں واقع کمپونگ سپیو صوبے میں فوجی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایک تباہ شدہ عمارت دھوئیں سے بھری ہوئی دکھائی دے رہی ہے جبکہ قریبی گاؤں کے رہائشیوں نے بھی ٹوٹی کھڑکیوں کی تصاویر آن لائن شیئر کیإ۔

دیگر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی ہونے والے عام شہری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کمبوڈیا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ‘گودام میں گولہ بارود کا دھماکہ’ تھا جس میں ہتھیاروں سے بھرا ایک ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوا۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک دفتری عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی بیرکیں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی 25 گھر بھی منہدم ہوئے۔

اپنے بیان میں ہن منیٹ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو تقریبا 20،000 ڈالر جبکہ زخمی فوجیوں کو 5،000 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top