جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

لندن میں حدیث نبوی ﷺ دکھانے والا بِل بورڈ ہٹا دیا گیا

21 مارچ, 2024 15:35

لندن میں حدیث نبوی ﷺ دکھانے والا کسٹمر ڈسپلے بورڈ ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل کسٹمر ڈسپلے بورڈ لندن کے کنگز کراس اسٹیشن پر نصب کیا گیا تھا جسے ہتائے جانے کی تصدیق نیٹ ورک ریل نے بھی کی ہے۔

کسٹمر بورڈ پر لکھا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حضرت آدمؑ کے تمام بیٹے گنہگار ہیں لیکن سب سے بہتر گنہگار وہ ہیں جو کثرت سے توبہ کرتے ہیں۔

اس سے قبل کئی مسافروں نے اس پیغام کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر شکایات اور تعریفوں کا امتزاج پیدا کیا۔

نیٹ ورک ریل کے مطابق یہ حدیث ٹرین روانگی کے مرکزی بورڈ پر آویزاں نہیں ہونی چاہیے تھی۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ عام رمضان جشن کے پیغامات کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔

نیٹ ورک کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم کرسمس سے رمضان تک تمام بڑے مذہبی تہوار کنگز کراس پر مناتے ہیں تاکہ ہمارے متنوع مسافروں اور ملازمین کی بنیاد کی عکاسی کی جاسکے۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین نے ایکس پر شکایت کی کہ اس نشان پر حدیث کو دکھایا گیا ہے۔

ہیومنسٹس برطانیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوا کہ پبلک ٹرین اسٹیشنوں کو ‘گنہگاروں’ کو توبہ کرنے کی ترغیب نہیں دینی چاہیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافروں پر احادیث یا کسی بھی مذہبی صحیفے کو نشر کرنا واضح طور پر نامناسب اور غلط فیصلہ ہے۔

دوسری جانب کئی افراد نے رمضان المبارک کے دیگر دنوں میں کنگز کراس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات کا خیر مقدم کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top