منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کا بل منظور

07 دسمبر, 2023 20:37

ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن کی بے حرمتی غیر قانونی قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے 94 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا، 77 نے اس بل کی مخالفت کی۔

بل کے مطابق قرآن کی بے حرمتی کرنے والا مجر م قرار دیا جائے گا، قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کو ایک یا دو سال تک جیل اور جرمانے کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر فسادات، جلاؤ، گھیراؤ، 40 زخمی

مبصرین کے مطابق ڈنمارک نے اس قانون کے ذریعے اپنے آزادی اظہار کے قانون اور قومی سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات سے دنیا بھر سمیت ڈنمارک کی مسلم کمیونٹی میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top