ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

چیف الیکشن کمیشنر فوری طور پر مستعفیٰ ہوں،بلاول

28 جولائی, 2018 09:58

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے، اسی لئے پی پی پی مطالبہ کرتی ہے کہ جیف الیکشن کمیشن فوری طور پر استعفیٰ دیں۔  ہم انتخابات کو مسترد کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ جاکر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جو دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر کے رپورٹ مرتب کرے گی اور پھر ہم اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

پیپلزپارٹی کےچیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسندہے، ہم پارلیمنٹ جاکر اس مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائیں گے اور دیگر جماعتوں کو بھی مشورہ ہے کہ وہ جمہوری اور پارلیمانی فارم کو کسی صورت نہ چھوڑیں۔

اس کانفرنس میں انہوں نے ایک بار پھر مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا منصب دینے کا اعلان بھی کیا ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top