جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نظر آرہا ہے، گلگت بلتستان میں جیت تیر کی ہوگی : بلاول بھٹو زرداری

11 نومبر, 2020 16:18

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا تحفظ کریں گے، 15 نومبر کو جیت تیر کی ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی جہدجہد جاری رکھنا ہے۔ سب کو نظر آرہا ہے جیت تیر کی ہوگی، جیالوں کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے قوتیں کوشش کررہی ہیں کہ آپ سے آپ کی کامیابی چھینیں، آپ سے مینڈیٹ چھینیں، آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کے درمیان میں ہوں، میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، کسی میں ہمت نہیں ہوگی، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ گلگلت بلتستان کے عوام کے ووٹ چوری کریں، ہم اپنے ووٹ کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کے عوام جانے والی اور ٹانگیں کانپتی حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے : مریم نواز

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 نومبر کو تیر چلے گا، ہمارا منشور گلگت بلتستان کے مطالبات کے مطابق ہے، ہمارا منشور حق حاکمیت کا ہے۔ گلگت میں ہونے والے جلسے میں دنیا کے سامنے گلگت کے مطالبات رکھیں گے اور پھر 15 نومبر کو مل کر جشن منائیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آپ تاریخ بنا رہے ہو، ماضی میں وہ سوچتے تھے کہ جو وفاق میں حکومت بنائے گا، اسی کی گلگت میں حکومت ہوگی۔ اب نظر آرہا ہے کہ جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی وفاق میں بھی حکومت بنائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top