اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

27 مئی, 2024 15:29

کراچی کے مختلف علاقوں میں دکانداروں کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

جی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کے واضح احکامات کے باجود دودھ فروشوں نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

اہلیان کراچی کہتے ہیں کمشنر کراچی شہر میں دودھ کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کے بڑے اضافے کا امکان

ذرائع جی ٹی وی کے مطابق کراچی کے کئی علاقوں میں دودھ 210 اور کہیں 220 روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے گوشت اور دودھ کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور گوشت کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑ دی جائیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق سمری ای سی سی کو منظوری کیلیے بھیجی جائیگی۔

دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے قیمتوں کی ڈی کیپنگ پر مشاورت طلب کی ہے۔ پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ کمشنر کراچی نے ویب سائٹ سے دودھ اور شیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ نامہ بھی ہٹا دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top