اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ایلون مسک کو بڑا دھچکا

26 جولائی, 2024 16:20

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک ہی دن میں اربوں ڈالر سے محروم ہوگئے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت میں ایک ہی روز کے دوران تقریباً 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 جولائی کو ایلون مسک کی کار کمپنی کے حصص کی قدر 11 فیصد تک گر گئی تھی جس کے باعث ارب پتی مسک کی دولت میں 21 ارب 70 کروڑ ڈالر کی  کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

24 جولائی کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2024کے دوران کار کمپنی کے منافع میں بھی 45 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایلون مسک نے خود کو ’خلائی مخلوق‘ کیوں قرار دیا؟

ایلون مسک نے معروف شخصیات کی فیشن شو میں انٹری کر وادی

سہ ماہی رپورٹ کے باعث ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں متاثر ہوئیں جب کہ ایلون مسک بھی اربوں ڈالرز کھو بیٹھے۔

صرف 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی دولت میں اتنی بڑی کمی کے باوجود ایلون مسک 241 ارب ڈالرز کے ساتھ اب بھی بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top