منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بائیڈن کی یوکرین کو امریکی ہتھیاروں سے روس میں حملہ کرنے کی اجازت

31 مئی, 2024 15:50

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امریکی ہتھیاروں سے روس میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے دی۔ 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی فراہم کردہ ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکا نے یوکرین کو ہدایت کی ہے کہ یوکرین روس کے خلاف جوابی کارروائی کے مقاصد کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کرے۔

امریکی عہدے دار نے بی بی سی کو یہ بھی بتایا کہ ‘روس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے فوجی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (اے ٹی اے سی ایم ایس) کے استعمال یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں پر پابندی کے حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

نئی پالیسی میں روسی طیاروں پر حملوں سے متعلق سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یوکرین کو کبھی نہیں بتایا کہ وہ روسی سرزمین پر روسی طیارے مار نہیں گرا سکتے۔

دوسری جانب حال ہی میں یوکرین حکام نے ایک بیان میں کہا کہ خارکیف شہر کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت پر روسی گولہ باری میں تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top