جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوجائیں ہوشیار!

16 ستمبر, 2024 20:07

فیصل آباد:شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کیلئے جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر لاکھوں روپے وصول کرنے والے ٹریول ایجنسی کے مالک گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جھنگ روڈ پر نجی ٹریول اینڈ ٹورز کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہزاد تاج کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:2024 کے دوران کتنے پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک روانہ ہوئے؟

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم شہزاد جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر لاکھوں روپے وصول کرتا تھا، دفتر سے 4 پاسپورٹس، ورک ویزا ریکارڈ، ٹرانزیکشن کے رجسٹرز، اوکے ٹو بورڈ کی جعلی مہریں، 2 موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔

لیپ ٹاپ میں ورک پرمٹس اور ورک ویزا سے متعلق شواہد بھی ملے تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top