مقبول خبریں
2024 کے دوران کتنے پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک روانہ ہوئے؟
اسلام آباد: پاکستان میں غیر یقینی معاشی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہزاروں تعلیم یافتہ اور ہنر مند شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی دستاویز کے مطابق 2024 میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے روشن مستقبل کیلئے پاکستان چھوڑا، گزشتہ سال یہ تعداد 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد تھی۔
بیورو آف امیگریشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے سب سے زیادہ ویزے جاری کیے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات ہے جس نے مختلف زمروں میں پیشہ ور افراد کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کونسے نان فائلرز بیرون سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے؟
ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور سومرو نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں بھی پیشہ ور ہنر مندوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
2022ء میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ینگ ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اکاؤنٹنٹس اور پیرا میڈکس سمیت 7 لاکھ 65 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان روشن مستقبل کے لیے پاکستان چھوڑ کر چلے گئے جس سے ملک کی برین ڈرین کی صورتحال میں 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ان میں سے زیادہ تر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والے تھے۔
2022 میں اس برین ڈرین کی وجہ سے پاکستان کو سات ہزار انجینئرز، 25 ہزار ڈاکٹرز، 1600 نرسز، 2000 کمپیوٹر ماہرین، 6500 اکاؤنٹنٹس، 2600 زرعی ماہرین اور 900 اساتذہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔