ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

خشک سالی کی وجہ سے بارسلونا میں نہانے پرپابندی لگادی گئی

02 فروری, 2024 10:08

 

ہسپانیہ کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے جمعرات کو بارسلونا اور اس کے اطراف میں خشک سالی کی ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔

اس ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد کاتالونیا کی جنرل کونسل کی طرف سے خشک سالی کی وجہ سے کفایت شعاری کے اقدام کے طور پر جموں اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔

بارسلونا میں بارشیں نہ ہونے اور پانی کی کمی کہ وجہ سے تین سال کی سخت پابندیوں کا سامنا کرنے والا ہے۔

کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے اس اقدام کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا۔

واضح رہے پانی کی بچت کے اقدامات سے چھ ملین افراد متاثر ہوں گے۔

دسمبرکے وسط میں کاتالونیا کی جنرل کونسل نے جموں اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگا دی تھی جس میں لوئس کمپنی مونٹجوک اسٹیڈیم اور Ciutat Esportiva Joan Gamper ٹریننگ سینٹرجوکہ ہسپانوی کلب بارسلونا کو خشک سالی میں کفایت شعاری کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔

یہ طریقہ کار گذشتہ جنوری میں اپنایا گیا کہ جب کاتالونیا حکومت کی جانب سے خطہ خشک سالی کی روشنی میں "پری ایمرجنسی مرحلے” میں منتقلی کا اعلان کیا گیا۔

موسمیاتی کارروائی کے مشیر ڈیوڈ ماسکورٹ کے مطابق بارسلونا کو اسٹیڈیم اور تربیتی مرکز میں گھاس کی آبیاری کے لیے استعمال ہونے والے پانی کی قیمت کی "ادائیگی” کرنی چاہیے یا "گھر میں شاور” کرنا چاہیے۔

یہ پڑھیں : جاپان: پانی، ریت اور برف کا انوکھا سمندر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top