مقبول خبریں
بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات تحریک انصاف میں شامل
بنی گالامیں بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو حیات نے عمران خان سے ملاقات جس میں مہرو حیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا،
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
ملک کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں مہرو حیات کے ہمراہ فرح خان بھی موجود تھیں۔
بشریٰ بی بی سے ملاقات میں ان کی بیٹی مہروحیات اور فرح خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔