منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بنگلادیش احتجاج؛ سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کی پٹائی! پولیس ہڑتال پر

06 اگست, 2024 20:58

بنگلادیش میں مظاہرین کے تشدد سے پریشان پولیس بھی ہڑتال پر چلی گئی، کام کرنے سےانکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں 450 سے زائد پولیس تھانوں پر حملے ہوئے اور متعدد تھانوں کو آگ لگادی۔

جتھوں کی صورت میں اکٹھے مظاہرین کی جانب پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کیلئے نئی مصیبت! امریکا نے ویزہ منسوخ کردیا، مگر کیوں؟

بنگلادیش پولیس سروس ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اہلکاروں کی سکیورٹی یقینی نہیں بنائی جاتی تب تک ہم ہڑتال پر رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ‘بنگلہ دیش پر حسینہ واجد کو سول ڈکٹیٹر شپ لے ڈوبی’

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ پولیس آج ڈھاکا کی سڑکوں سے غائب ہے اور ٹریفک پولیس کی جگہ بھی طلبہ نے ٹریفک کی صورتحال سنبھالنے کے فرائض انجام دیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top