منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بلوچستان کا بجٹ 19 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

10 جون, 2019 14:07

کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 390 ارب روپے ہوگا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی پیش کریں گے،مالی سال 2019-20 کے بجٹ کا کل حجم 390 ارب روپے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان اور آبپاشی کو ترجیح دی جائے گی، غیر ترقیاتی بجٹ300ارب جبکہ ترقیاتی بجٹ90ارب کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں ملازمین کی تنخواہیں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم کے مطابق بڑھائی جائیں گی، بجٹ میں تعلیم کے لئے 60 ارب،امن وامان کے لئے 40 ارب،صحت کے لئے 25 ارب اور جنرل ایڈ منسٹریشن کے لئے 20 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top