ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

’بدوبدی‘ کی ماڈل وجدان نے بد دعاؤں کے ریٹ فکس کردیئے

10 جون, 2024 15:43

مشہور گانا ’بدو بدی‘ کی ماڈل وجدان رائو کا کہنا ہے کہ میں نے چاہت کو بد دعا دی تو یہ گانا یو ٹیوب سے ڈیلیٹ ہوگیا۔

ماڈل وجدان نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میری بددعا پر لوگ اتنا یقین کرنے لگے ہیں کہ اب میں نے ریٹ فکس کردیے۔

چھوٹی بد دعا 10 ہزار اور سب سے سخت ترین بد دعا 70 لاکھ کی دیتی ہوں، ماڈل وجدان نے کہا کہ میری بد دعا سے ’بدوبدی‘ گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:بدوبدی گانے کی ماڈل نے چاہت فتح علی خان پر بڑا الزام لگادیا

خیال رہے چاہت فتح علی خان کے ہٹ اور وائرل گانے ”بدو بدی“ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس گانے کو ایک ماہ میں 28 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ گانا بھارت، پاکستان اور کئی دیگر ممالک میں مقبول ہو رہا ہے۔ گانے کی کامیابی کے بعد چاہت فتح علی خان اور گانے کی ماڈل وجدان راؤ راتوں رات سپر مشہور ہوگئے ہیں۔ دونوں اب کئی انٹرویو دے رہے ہیں۔

حال ہی میں بدو بدی ماڈل وجدان راؤ نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں وہ چاہت فتح علی خان کے خلاف بات کرتی رہی ہیں۔ وجدان راؤ نے دعویٰ کیا کہ چاہت فتح علی خان نے انہیں اچھی طرح سے ادائیگی نہیں کی۔ گانا وائرل ہونے کے بعد اس نےبھاری رقم کا بھی مطالبہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top