اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بدوبدی گانے کی ماڈل نے چاہت فتح علی خان پر بڑا الزام لگادیا

31 مئی, 2024 14:39

وائرل گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ میں پرفارمنس کرنے والی ماڈل وجدان راؤ نے کامیڈین  گلوکار چاہت فتح علی خان پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی چاہت فتح علی خان نے ماڈل وجدان راؤ کے ہمراہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو ریلیز کی تھی، جسے لاکھوں کی تعداد میں نہ صرف دیکھا گیا بلکہ خوب سراہا بھی گیا۔

گانا وائرل ہونے کے بعد وجدان راؤ پر تنقید بھی کی گئی کہ انہوں نے اپنے دادا کی عمر کے شخص کے ساتھ کام کیا جب کہ ماڈل نے گزشتہ ہفتے ہی ویڈیو پیغام میں اعتراف کیا کہ چاہت فتح کے ساتھ کام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

اب ایک انٹرویو میں ماڈل وجدان راؤ نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، انٹرویو کی مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دوران انٹرویو وجدان راؤ نے کہا کہ ان کے اور چاہت فتح علی خان کے درمیان بدوبدی گانے کی کمائی نصف نصف تقسیم کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ماڈل کے مطابق گانا وائرل ہونے کے بعد چاہت فتح علی خان نے انہیں وعدے کے مطابق رقم نہیں دی اور ان کے ساتھ غلط بیانی کی جب کہ انہوں نے کامیڈین گلوکار کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ بھی نہیں کیا کیونکہ انہیں اندازہ نہیں تھا گانا اتنا مقبول ہو جائے گا۔

قبل ازیں ماڈل وجدان راؤ کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان نے انہیں گانے میں پرفارمنس کے لیے صرف پانچ ہزار روپے کا معاوضہ دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top