منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں ،بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے

18 نومبر, 2023 10:57

 

سری نگر:بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا ہے، مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آکربھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نےتشویش کا اظہار کیا ہے ، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بےجا ظلم و ستم کرنے والے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے ہندوستانی فوجی بھی نالاں ہیں کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

رپورٹ کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکےہیں ، 16نومبر کو خودکشی کرنیوالے نائیک ہریش چندر کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا، نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔

میڈیا کے مطابق کشمیریوں پر بےجا ظلم و ستم کرنے والے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہیں، بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں، کیا مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کچھ حاصل کرپائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی طرف مزید دھکیلے گی؟

 

یہ پڑھیں : بھارت خطے میں تصادم اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے :نگراں وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top