اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

موبائل فونز صارفین کیلئے انتہائی بُری خبر

25 جولائی, 2024 11:04

وفاقی حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرکے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے مطابق 500 ڈالر فی سیٹ سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کو 30 جون 2024 تک جاری کیا ہے جس میں فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے سیلز ٹیکس/ فیڈرل ایکسائز قوانین میں کی گئی ترامیم شامل ہیں۔

25 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یو کی حالت میں موبائل فونز پر ہوگا۔ تاہم درآمد شدہ سی بی یو فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جن کی قیمت 500 امریکی ڈالر سے زیادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں بیرون مملک سے کتنے ارب ڈالر کے موبائل فونز منگوائے؟

دوسری جانب سی بی یو کنڈیشن میں مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کی فراہمی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ سی کے ڈی اور ایس کے ڈی کنڈیشن میں درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top