منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول

01 دسمبر, 2023 18:56

کوئٹہ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو مسائل نہیں معلوم، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں، آپ کے پاس لوکل ایشوز کی نشاندہی کی صلاحیت ہے، صوبے کا بجٹ کیا ہونا چاہیئے لوکل باڈی نمائندگان سے بھی پوچھنا چاہیئے، اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو مسائل نہیں معلوم، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کیلئے دنیا کو سمجھانا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں نقصان ہورہا ہے، مستقبل کے فوائد کے ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بتایا جارہا ہے 3بار وزیر اعظم بننے والا چوتھی بار بھی بنے گا:بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کی دلچسپی شاید ختم ہوچکی ہے، اس مسئلہ پر ہم یورپ اور چین کے ساتھ پارٹنر شپ بناسکتے ہیں، ہم ان ممالک کے ساتھ ملکر پسماندہ علاقوں میں ترقی لاسکتے ہیں، اگر ہم مل کر کام کریں گے تو عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وہ علاقے جہاں بجلی نہیں وہاں بجلی پہنچائیں گے، سیلاب متاثرین کی مناسب مدد نہیں کی گئی، سندھ بلوچستان میں حکومت بنی تو پبلک پارٹنرز شپ سے منصوبے لائیں گے، پبلک پارٹنر شپ سے مقامی طور پر بجلی بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top