ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

29 مارچ, 2024 13:51

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے بابر اعظم کو دوبارہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کپتان کا معاملہ سلیکشن کمیٹی کے سپرد کیا تھا جس پر سلیکشن کمیٹی نے متفقہ طور پر بورڈ کو آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے کرکٹ بورڈ کو متفقہ طور پر بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔

اب پی سی بی نے بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بورڈ چند گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد کاکول اکیڈمی میں جاری ٹریننگ سیشن کو بطور کپتان جوائن کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top