جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بابر اعظم قیمتی اثاثہ ہیں، چاہتے ہیں وہ بطور کھلاڑی کھیلتے رہیں: ذکاء اشرف

15 نومبر, 2023 20:44

لاہور: ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ ہم بابراعظم کو عظیم بیٹر کے طور پر ابھرتا دیکھنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں بابراعظم بطور کھلاڑی کھیلتے رہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چاہتے ہیں بابراعظم بطور کھلاڑی کھیلتے رہیں، بابراعظم پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ کا اعلان

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بابراعظم قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں پی سی بی کا مکمل تعاون حاصل رہے گا، بابراعظم نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

انہوں نے کہا کہ ہم بابراعظم کو عظیم بیٹر کے طور پر ابھرتا دیکھنا چاہتے ہیں، کپتانی کا اضافی بوجھ ہٹنے سے بابر بیٹنگ پر توجہ دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرا ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا

بابر اعظم کے استعفے کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top