ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کرکٹر بابر اعظم دوسری بار قومی ٹیم کے کپتان بن گئے

31 مارچ, 2024 11:13

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر میں بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کپتان اپنی سالہا سال کی مدت ختم کردی تھی۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے نومبر میں بابر اعظم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالی تھی اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اسائنمنٹ پر پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بابراعظم 52ٹیسٹ ،117ون ڈے اور 109ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سمیت71ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کرچکے ہیں، بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42میچز جیتے 23میں شکست ہوئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح لاہور قلندرز کی مسلسل 6 شکستوں کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ان کی کپتانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی تھی۔

واضح رہے کہ بابراعظم گزشتہ سال نومبر میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top