جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ میں اہم عہدہ مل گیا

28 اپریل, 2024 13:33

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن رضا نقوی نے اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ میں اہم عہدہ دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دونوں فارمیٹس کے لیے اظہر محمود کو دونوں فارمیٹس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے، امید ہے اظہر اپنی ذمہ داری اچھی طرح نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسن گیلسپی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ لا رہے ہیں جب کہ گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ان کوچز کو لانے کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ کو اچھا سے اچھا مہیا کیا جائے۔

دوران پریس کانفرنس اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا گیا، میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے، پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top