منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

آزاد کشمیر اور پنجاب کے شہروں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے

26 ستمبر, 2019 14:06

اسلام آباد: آزاد کشمیر اور پنجاب کے شہروں میں آفٹر شاکس، میر پور آزاد کشمیر، جہلم، شیخوپورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

آزاد کشمیر اور پنجاب کے شہروں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ میر پور آزاد کشمیر، جہلم، شیخوپورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزے کی شدت 4.1 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جہلم سے 6 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ سرگودھا، راولاکوٹ، نارووال، سانگلہ ہل، دینہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : متاثرین کی بحالی تک حکومت اور ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے : فردوس عاشق

آزاد کشمیر میں زلزلے سے تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری بھی کردی گئی ہے، مختلف علاقوں میں 38 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 160 افراد شدید زخمی ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے 270 گھر منہدم اور ستائیس سو نو کو نقصان پہنچا ہے، 8 سرکاری عمارتیں زمین بوس اور 131 متاثر ہوئیں، 50 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 600 خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی ہے، پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ روز کے زلزلے سے جاتلاں گاﺅں متاثر ہوا ہے۔ سنگ سکری کے علاقے میں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ زلزلہ کے وقت پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں اور وزارت صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں تھیں، میڈیکل ٹیمیں 6 ایمبولینس کے ہمراہ تھیں۔ جبکہ 4 ٹیموں میں نیورو سرجن اور ہڈیوں کے ڈاکٹروں پر مشتمل ہیں، ان تمام ٹیموں نے طبی امداد کا کام شروع کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top