جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

آسٹریا کے فٹبالر نے دنیاءِ فٹبال میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

25 مارچ, 2024 19:29

آسٹریا کے فٹبالر کرسٹوف نے دنیاءِ فٹبال میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ریٹیسلاوا میں سلوواکیہ اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا نے میچ 0-2 سے جیت لیا۔ آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیہ کیخلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول کرکے نیا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔

میچ کے بعد کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول کرکے بہت خوشی ہورہی ہے میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا۔ آسٹریا کے کوچ رالف رنگینک نے کہا کہ یقینا، ہم نے واقعی ایک اچھی شروعات کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top