منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سربیا میں اسرائیلی سفارتخانے پر تیر کمان سے حملہ

29 جون, 2024 19:36

یورپی ملک سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربیا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر نامعلوم شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے ایک سکیورٹی افسر کو زخمی کیا جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔

وزیر داخلہ آئیویکا ڈیسک نے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا، جب ایک نامعلوم شخص نے تیر کمان سے اسرائیلی سفارت خانے کی حفاظت پر مامور نیم فوجی اہلکار کی گردن پر وار کیا تاہم حملہ آور کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: ایران میں صدارتی انتخابات؛ سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کس نے کیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور بلغراد میں مجموعی طور پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top