ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

لکی مروت میں تھانے پر حملہ ناکام، دہشتگرد فرار

06 مئی, 2024 11:29

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رات گئے تھانہ درہ پیزو پر دو اطراف سے کیے گئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کے کوئیک رسپانس اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) لکی مروت تیمور خان نے پولیس جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ایک پیشہ آور، دلیر فورس ہے، البتہ حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top