منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پرحملہ،2 پولیس اہلکار زخمی

21 دسمبر, 2023 10:57

 

لاہور :سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکہ ہواہے، جس کے نتیجےمیں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، مبینہ حملہ ثاقب نثار کی لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ہوا، گرنیڈ گھر کے گیراج میں گرا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں محمد عامر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار گھر پر موجود تھے اور ان کے تمام فیملی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مذکورہ واقعہ کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ڈرنے والا نہیں ہوں اور میرے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے میں خیریت سے ہوں، گاڑی تباہ ہوگئی ہے، اور گھر کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہیں۔

تاہم واقعہ کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ شاہراہ پر آمد و رفت بھی محدود کردی گئی ہے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کا واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ پڑھیں : آڈیو لیک : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top