منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

30 نومبر, 2023 13:03

 

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60سال مکمل ہونے پر آزمائشی بنیادوں پر الیکٹرک بائیک متعارف کرادی ہے۔

پاکستان کے معروف موٹر سائیکل مینوفیکچررز میں سے ایک اٹلس ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) موٹر سائیکل ہونڈا ’بینلی ای‘ متعارف کروائی ہے۔

الیکٹرک موٹرسائیکل کی رونمائی اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں کمپنی کے پاکستان میں آپریشنز کے 60 ویں سال مکمل ہونے پرکی گئی،فی الحال کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی ریلیز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا میں موٹر سائیکل اور پاور پروڈکٹس کے چیف آفیسر نوریکی آبے نے اعلان کیا کہ ہونڈا بینلی ای کی آزمائشی مارکیٹنگ کے بعد فیڈ بیک دیکھتے ہوئے پروڈکٹ جاری کی جائے گی۔

 

Honda Could Soon Be The New Player In India's EV Market - ZigWheels

 

اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹیو وائس پریزیڈینٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آیوما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی اور دیگر نے شرکت کی۔

اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نےکہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

Video - Honda Unveiled its First Electric Scooter in Pakistan - PakWheels Blog

 

ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے اٹلس ہونڈا کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہونڈا پاکستانی صارفین کے لیے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا۔

انہوں  نے کہا کہ اٹلس ہونڈا 95 فیصد پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کررہی ہے اور کمپنی نے پاکستان میں پرزہ جات بنانے والوں اور ڈیلرزز کا سب سے بڑا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق الیکٹرک موٹر سائیکل کی قیمت کا تعین کمپنی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا، البتہ قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی مارکیٹ بہت چھوٹی ہوسکتی ہے۔

یہ پڑھیں : یاماہا نے ہینڈل کے بغیر خود کارالیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرادی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top