جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

عاطف اسلم بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار

01 مئی, 2024 13:26

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اپنی آنے والی فلم ‘ہال’ سے7 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں شاندار واپسی کے لیے تیار ہیں۔

عاطف اسلم فلم کے ایک گانے کو اپنی آواز دیں گے جب کہ پرشانت وجئے کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے مرکزی کردار شین نگم ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ میسور، کرناٹک اور اردن منتقل ہونے سے پہلے کیرالہ کے کوزی کوڈ میں شروع ہونے والی ہے۔

ملیالم فلم اسٹار شین نگم نے انسٹاگرام پر پاکستانی گلوکار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ اداکار نے لکھا کہ آپ کی آواز ہماری روحوں کو سکون دیتی ہے۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے ہال کے ایک گانے کو اپنی آواز دی، میں پہلے ہی
اس گانے کا عادی ہوں اور مجھے امید ہے ہر کوئی اسے پسند کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shane Nigam (@shanenigam786)

عاطف اسلم نے بھارتی فلموں کے کچھ مشہور گانے گائے جن میں ‘وہ لمہے وہ باتیں’، ‘دل دیا گلاں’، ‘جینے لگا ہوں’ شام ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top