جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کیس : تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

22 جولائی, 2019 12:17

کراچی: ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر جواد اختر کا بیان قلمبند کروادیا

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

کیس میں نامزد ملزمان فیصل موٹا،عبید کے ٹو،عامر عرف سر پھٹا سمیت پندرہ عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ ملزمان کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر جواد اختر نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروادیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top