اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اسرائیلی فوج کا اسکول پر فضائی حملہ؛ 30 فلسطینی شہید

27 جولائی, 2024 18:39

اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں نے پناہ گزین اسکول پر پر فضائی حملہ کرکے 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں 30 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع خدیجہ اسکول پر حملہ کیا، جہاں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی خان یونس پر بمباری، کئی گھر تباہ

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ شہداء میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top