جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

آصف زرداری دوسری بار صدر پاکستان منتخب، عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے

09 مارچ, 2024 11:24

حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار اور پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا وقت ختم 4 بجے ختم ہوا جس کے بعد  ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے جیت گئے، ۔پارلیمنٹ میں آصف زرداری کو 255 ووٹ ملے جب کہ ۔پنجاب اسمبلی سے حکومتی امیدوار آصف زرداری نے 246 ووٹ حاصل کیے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں  سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کیے جب کہ وفاقی اتحادی حکومت کے امیدوار آصف علی زرداری کے حق میں  17 پڑے۔

فارمولے کے مطابق محمود اچکزئی کو چالیس اعشاریہ آٹھ صفرووٹ ملے جب کہ آصف علی زرداری کو ساٹ اعشایہ چھے دو ووٹ ملے۔ صوبائی اسمبلی میں مجموعی طور 109 ووٹ پول ہوئے جن میں سے 108 ووٹ منظور اور ایک مسترد ہوا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی۔

آصف علی زرداری نے 191  ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی نے 9  ووٹ حاصل کیے۔سندھ اسمبلی میں ایک ووٹ خارج ہوا جب کہ دو ووٹ عدالتی فیصلے کے تحت بعد میں شمار ہوں گے۔

اسی طرح بلوچستان اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لئے جاری پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، 47  اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے جنہوں نے آصف زرداری کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جمعیت علمائے اسلام نے صدارتی انتخاب کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

غیر حتمی گیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی سے آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

قبل ازیں بولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہا، قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو سب سے پہلا ووٹ عامر طلال گوپنگ نے کاسٹ کیا، وزیراعظم شہباز شریف، صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار نے بھی ووٹ کاسٹ کیے۔

صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

صدارتی الیکشن میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا۔

سینیٹر شیری رحمان کو آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ جب کہ سینیٹر شفیق ترین، محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ ہیں۔

سندھ اسمبلی کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور بلوچستان اسمبلی کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top