ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

صدر پاکستان کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

12 مئی, 2024 13:19

صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج ایوان صدر میں ہوگا جس میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ صدر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر دوسرے روز بھی مختلف اضلاع میں مکمل اور جزوی ہڑتال کی گئی، احتجاج کے دوران جھڑپ کی وجہ سے ایک اے ایس آئی ہلاک اور متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مختلف شہروں سے مظفر آباد جانے والے قافلوں کو اب بھی کئی مقامات پر پولیس کا سامنا تھا۔ کوٹلی، نکیال اور میرپور میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ دیں اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف میرپور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے مجسٹریٹ سمیت کئی شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی، کوٹلی میرپور روڈ پر مظاہرین نے ایک پولیس اہلکار کو پہاڑی سے کھائی میں پھینک دیا۔

دریں اثنا پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے دریائے نیلم میں چھلانگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top