ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسرائیل نے رمضان کے موقع پر فلسطینیوں کو الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے روک دیا

11 مارچ, 2024 18:46

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم میں رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے داخلے کو روکنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مسلمان نمازیوں پر لاٹھیوں سے وار کیے۔

دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی صورتحال کو ‘دھماکے’ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے سرکاری میڈیا پر کہا کہ ان کے ملک نے غزہ میں جاری جنگ کے پیش نظر سلامتی کی ضروریات کا حوالہ دیتے ہوئے رمضان کے دوران مقدس مقام تک رسائی کو محدود کرنے کے اسرائیل کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردن فلسطینیوں کے اس نقطہ نظر سے اتفاق کرتا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کم از کم پہلے ہفتے کے لیے الاقصیٰ تک رسائی کی اجازت دے گا، نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق ایک ماہ کی تعطیلات کے دوران ہر اگلے ہفتے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top