جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

آرسنل نے امارات اسٹیڈیم میں کثیر المذاہب عبادت گاہ کا افتتاح کردیا

13 مارچ, 2024 15:40

آرسنل کے محمد ایلنینی نے رمضان کے پہلے روزے کے موقع پر امارات اسٹیڈیم لندن میں کھلاڑیوں کے لئے کثیر المذاہب عبادت گاہ کا افتتاح کیا ہے۔

کھلاڑیوں کے لئے وقف دعائیہ کمرہ تقریبا ایک دہائی بعد کھولا گیا جب آرسنل نے اسٹیڈیم میں حامیوں کے دعائیہ کمرے کا افتتاح کیا تھا۔

محمد ایلنینی نے انگلش میڈیا کو بتایا کہ مجھے ایمریٹس اسٹیڈیم میں اپنے کھلاڑیوں کی نماز کا کمرہ کھولنے پر بہت فخر ہے، سوچنے اور دعا کرنے کے لیے یہ جگہ ملنے سے آرسنل کے مستقبل کے کھلاڑیوں کی زندگیاں بدل جائیں گی۔

فٹبالر نے کہا کہ آرسنرل میچ کے دنوں کے دوران افطار کو بھی اسپانسر کر رہا ہے تاکہ ان کے مسلمان کھلاڑیوں اور سپورٹرز کو کلب کے ساتھ مل کر رمضان منانے کا موقع ملے۔

گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے فٹ بال کے اہم مقابلے اے لیگ نے رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو میچوں کے دوران روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچوں میں خصوصی وقفہ متعارف کرایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top