ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امن و سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال

20 مارچ, 2024 11:33

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جنرل عاصم نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی اس کے علاوہ وزیر دفاع، معاون وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی و دو طرفہ دفاعی شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ محمد بن سلمان نے دونوں برادرممالک کے تاریخی مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔

سعودی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے لیے گرم جوشی پر مبنی جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top