جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ارجیت سنگھ ماہرہ خان کو پہچان نہ سکے، کانسرٹ کی ویڈیو کلپ وائرل

29 اپریل, 2024 12:56

بھارتی نامور گلوکار ارجیت سنگھ دوران کانسرٹ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پہچان نہ سکے جس پر بعد ازاں انہوں نے ماہرہ خان سے معافی بھی طلب کرلی۔

دبئی میں ہونے والے میوزیکل کانسرٹ میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے درمیان پیش آیا دلچسپ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان ان دنوں ایمی گالہ ایوارڈز کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں گزشتہ روز  ارجیت سنگھ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا جس میں بھارتی گلوکار نے اعتراف کیا کہ وہ کانسرٹ میں موجود کئی شائقین کے درمیان موجود ماہرہ خان کو پہچان نہیں سکے۔

مگر جیسے ہی ارجیت کو اندازہ ہوا کہ شائقین کے درمیان پاکستانی اداکارہ بھی موجود ہیں تو انہوں نے کانسرٹ کے دیگر شرکا کو پاکستانی سپر اسٹار سے متعارف کروایا اور تاخیر سے شناخت کرنے میں ان سے معذرت بھی کی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار نے اچانک اپنا کانسرٹ روک کر سامعین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ٓپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ آج ہمارے درمیان کون موجود ہے۔

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ میں انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا، پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے تو ان کے لیے گانا گایا، خواتین و حضرات ہمارے درمیان ماہرہ خان موجود ہیں۔

ارجیت سنگھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ابھی ان ہی کی فلم کا گانا ظالمہ گا رہا تھا اور یہ میرے ساتھ کھڑی ہوکر گنگنا رہی تھیں اور میں انہیں پہچان نہ سکا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔

دوسری طرف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مذکورہ کانسرٹ کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ارجیت سنگھ کو خوب سراہا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top