جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ایپل نے نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

24 اپریل, 2024 15:37

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ ماہ مئی کی 7 تاریخ کو ایک آن لائن ایونٹ میں نئی پروڈکٹ لانچ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایپل نئے آئی پیڈ ورچوئل ایونٹ میں نیا باب لکھنے کے لئے تیار ہے جو 07 مئی کو صبح 7  بجے ای ٹی پر شیڈول کردیا گیا ہے۔

امریکی کمپنی نے ایک خصوصی ایپل ایونٹ میں میڈیا کے ارکان کو دعوت نامے بھیجنا شروع کر دیے ہیں جس کے مطابق ’لیٹ لوز‘ ٹیگ لائن کی یہ تقریب ایپل کی ویب سائٹ پر مشرقی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لائیو اسٹریم کی جائے گی۔ ایپل کے لانچ ایونٹ عموماً پہلے سے ریکارڈ شدہ ہوتے ہیں۔

دعوت نامے کی تصویر میں ایپل پنسل شامل ہے ، جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ آئی پیڈ اس ورچوئل ایونٹ کا مرکز ہوں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے، بڑے ماڈل کے لیے اسکرین سائز میں 13 انچ تک کا اضافہ، اپ ڈیٹ شدہ ایم 3 چپ سیٹ اور اس کے فرنٹ فیسنگ کیمرے کی طویل عرصے سے زیر التوا افقی ری پوزیشننگ شامل ہوگی۔

ایلومینیم بلڈ اور بڑے ٹریک پیڈ کے ساتھ ایک نئی ایپل پنسل اور ایک نیا ڈیزائن شدہ میجک کی بورڈ بھی ہوسکتا ہے۔

اس ایونٹ سے ایپل کے پہلی بار پروڈکٹ کیٹیگری میں داخل ہونے کے بعد سے نئے آئی پیڈ ماڈلز کا طویل ترین انتظار ختم ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top